بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ، فہرستیں طلب

 بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ، فہرستیں طلب
کیپشن: City42-Lesco
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیو سماج روڈ(درنایاب) کمشنرڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکاروں کی فہرستیں طلب کرلیں ، کہتے ہیں بجلی چوری جیسے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوری ، ڈینگی اور پولیو کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید ، آئی ٹی سپیشلسٹ ارتسام دانش ، تمام ڈپٹی کمشنرزسمیت محکمہ ماحولیات ، صحت،جنگلات ، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر کو ضلع لاہور سمیت ضلع ڈویژن بھر کے اضلاع میں انسداد تجاوزات ، بجلی چوری اور سموگ آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔

کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو 10 تا 14 دسمبر کو مائیکرو پلاننگ کے ذریعے کامیاب بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اینڈرائڈ فونز کے ذریعے پولیو فیڈبیک کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ لاہور ڈویژن میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہے، مہم کی ہر صورت تیسرے فریق سے جانچ کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف 2 اکتوبر سے جاری آپریشن میں مجموعی طور پر 53 ہزار8 سو 23 کنال اور 17مرلہ اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا کہ واگزار اراضی کی مالیت تقریبا 38 ارب روپے ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer