ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی:گلشن اقبال میں گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکا

کراچی:گلشن اقبال میں گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکا ہوا ۔ 

گلشن اقبال بلاک 4، شہیدِ اسلام مسجد کے قریب گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کچن میں لگی آگ پر قابو پالیا ۔ 

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون متاثر ہوئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو کی ٹیم نے سلنڈر کو نیوٹرلائز کرکے جائے وقوعہ کو محفوظ بنا دیا۔ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے مزید نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔