ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم ترین ائیرپورٹ پرسسٹم اچانک بیٹھ گیا، مسافروں کی بھیڑ اکٹھی ہوگئی

Airport mess, Mumbai Airport system collapsed, City42 , System Down
کیپشن: ممبئی ایئرپورٹ کا سرور ہوا ڈاون، بڑھ گئی اچانک سے بھیڑ، فلائٹس پر بھی اثر ۔ تصویر : ٹویٹر ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اہم ترین ائیرپورٹ پرسسٹم اچانک بیٹھ گیا، نیٹ ورک میں خرابی سے بہت سے کام رک گئے،  چیک اِن اور بورڈنگ کا عمل فی الحال مینوئل موڈ میں چل رہا ہے۔مسافروں کی بھیڑ اکٹھی ہو گئی۔

انڈیا کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج ہفتے کے روز ممبئی ہوائی اڈے پر نیٹ ورک کی خرابی کے سبب ’سسٹم ڈاؤن‘ ہو گیا جس کے سبب  مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
سسٹم میں خرابی آجانے کی وجہ سے ہوائی اڈہ پر مسافروں کی بڑی بھیڑ اکٹھی ہو گئی ہے۔ مسافروں کی سہولت کے مد نظر چیک اِن اور بورڈنگ کا عمل فی الحال مینوئل موڈ میں چل رہا ہے۔
ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اچانک نیٹ ورک فیل ہو گیا، جس کی وجہ سے تمام سسٹم نے کام کرنا بند کر دیا۔ مسافروں کی سہولت کے مد نظر چیک اِن اور بورڈنگ کا عمل فی الحال مینوئل موڈ میں چل رہا ہے۔ سسٹم میں خرابی آجانے کی وجہ سے ہوائی اڈہ پر مسافروں کی بڑی بھیڑ اکٹھی ہو گئی ہے۔ مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی خدمات بھی فعال کر دی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نیٹ ورک میں ’گِلچ‘ (خرابی) کی وجہ سے بورڈنگ پاس پرنٹ کرنے میں بھی دشواری آ رہی ہے۔ فی الحال ایئرپورٹ اتھارٹی نیٹ ورک کی خرابی کو درست کرنے میں مصروف ہے۔
ممبئی ہوائی اڈہ پر سرور ڈاؤن ہونے کے سبب مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیاروں کی پرواز میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ انڈیگو، ایئر انڈیا، اکاسا اور وستارا جیسی ایئر لائنز کمپنیوں کو مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ دیگر نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تکنیکی خرابی کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سرور اچانک ٹھپ پڑ گیا، اس سے قبل تمام سسٹم بہتر طریقے سے کام کر رہے تھے۔ ہوائی اڈہ کی آئی ٹی ٹیم اصل مسئلہ کا پتہ لگانے کی کوشش رہی ہے۔ ہوائی اڈہ کی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی سرور میں آئی خرابی کو دور کر دیا جائے گا اور تمام سسٹم دوبارہ بحال کر دیے جائیں گے۔ حالانکہ مسافروں کو موجودہ حالات میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔