ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی فورکاسٹ

 تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی فورکاسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی فورکاسٹ کر دی۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق اتوار کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔تاہم صبح /رات کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔تاہم سوات،دیر،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ ، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، گجرات، لاہور ،گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ہے۔

 کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے۔

 آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  نوکنڈی، دالبندین 44،چلاس43، بھکر، سبی، بونجی اور دادو میں 42سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔