ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی سی بی  کےچیف کیوریٹرنے  استعفیٰ دے دیا 

Pakistan Cricket Board, City42, Curator , Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد، محمد حماد:   پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  کےچیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہےتاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کے عہدے سے استعفیٰ کے وجوہات تاحال نہیں بتائیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 جولائی 2024 کو بتایا تھا کہ ٹونی ہیمنگ کو دو سالہ معاہدے کے تحت نیا ہیڈ کیوریٹر مقرر کیا گیا ہے۔

 پی سی بی اعلامیے کے مطابق ہیمنگ کی تعیناتی کا مقصد 5 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں کے لیے پچز تیار کرنا، جن میں 2 میچ اگست/ستمبر 2024 میں بنگلادیش کے خلاف اور 3 میچ اکتوبر 2024 میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول تھے۔

 ٹونی ہیمنگ نے19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور یو اے ای میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پچز کی تیاری کی نگرانی بھی کی۔

ٹونی ہیمنگ ایک تجربہ کار کیوریٹر ہیں جنہیں تقریباً 4 دہائیوں کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے کئی مشہور کرکٹ گراؤنڈز پر کام کیا ہے، جن میں میلبورن، پرتھ اور تسمانیہ شامل ہیں، اور اس کے علاوہ وہ بنگلادیش، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں وہ 2007 سے 2017 تک دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر رہے۔

 آئی سی سی کے ساتھ اپنے دور میں، ہیمنگ نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری کی نگرانی بھی کی، جو 2009 سے 2019 تک پاکستان کا ایک ہوم وینیو رہا۔