ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعلیٰ کا صوبے بھر میں معیاری گوشت اور دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

 وزیراعلیٰ کا صوبے بھر میں معیاری گوشت اور دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو صوبے بھر میں معیاری گوشت اور دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک اور فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹاسک فورس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں .

چیف سیکرٹری پنجاب نے لائحہ عمل فور تیار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی.

  چیف سیکرٹری  کا کہنا تھا کہ گوشت ،دودھ کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے چیکنگ کو جاری رکھا جائے،بنیادی اشیائے خورونوش کےمعیار میں کمی لانے والے عناصر کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید،ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر ارشد کی سربراہی میٹنگ ہوئی،افسران کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز ،فوڈ اتھارٹی افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔
 ڈی جی عاصم جاوید کا کہنا تھا فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک افسران پر مشتمل ٹاسک فورس چیکنگ کریں گی،2ماہ میں پنجاب کے تمام ڈیری ،پولٹری فارمز کی چیکنگ کر کے رپورٹ ،تجاویز پیش کی جائیں گی،ٹاسک فورس سرکاری اور نجی مذبح خانے چیک کریں گی.

تمام مذبح خانوں کی موجودہ صورتحال ،ری ماڈلنگ بارے رپورٹ مرتب کی جائے گی۔