ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا

اداکارہ علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ایک ہاتھ اداکارہ کو کھانا کھلا رہا ہے جس کا چہرہ چھپایا گیا ہے۔ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ ہاتھ اُن کو بوائے فرینڈ کا ہو سکتا ہے جس کے ساتھ اُن کی پہلے بھی تصاویر وائرل ہوئیں تھیں۔

صارفین نے علیزے شاہ کی اس حرکت پر اُن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وہ معصوم ’دعا‘ نہیں رہی جس کو ہم نے مشہور ڈارما "عہد وفا" میں دیکھا تھا۔

ایک اور صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ شہرت حاصل کرنے کیلئے اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں ہے ؟

ایک اور  صارف نے لکھا کہ کسی مسلمان لڑکی کیلئے اس طرح کے کام کرنا غیرمناسب ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل متنازع لباس پہننے اور اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہیں۔