ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ روایتی بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

 محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق آٹھویں جماعت کا اسیسمنٹ ٹیسٹ پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا، پیکٹا کی جانب سے امتحان کا طریقہ کار آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا، پہلے مرحلہ میں اسیسمنٹ ٹیسٹ صرف سرکاری اسکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔

 پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسیسمنٹ ٹیسٹ سے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بہتری آئے گی، اسیسمنٹ ٹیسٹ کا مقصد بچوں میں چھوٹی جماعت سے تعلیمی صلاحتیوں کو بڑھانا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کیلئے بورڈ امتحان آپشنل رکھا جائے گا، بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا۔