عمران یونس:وفاقی وزارت تعلیم نے چیئرمین ایچ ای سی کی آسامی مشتہر کر دی۔
15سالہ ہائر ایجوکیشن کا تجربہ، 10 سالہ پوسٹ پی ایچ ڈی تجربہ لازم قرار دیا گیا، چیئرمین ایچ ای سی کے لئے تحقیقی اشاعتوں کا ممتاز پورٹ فولیو لازم قرار دیا۔
ہائر ایجوکیشن میں تعلیمی انتظامی تجربے کیساتھ عالمی شہرت کا حامل فرد ہونا لازم ہے، عمر کی حد 65 سال مقرر،درخواست جمع کرانے کی آخری تاریج 10 ستمبر مقرر کی گئی۔
مستقل چیئرمین کی عدم تعیناتی کے باعث ایچ ای سی انتظامی طور پر مشکلات کا شکار ہے، قائمقام چیئرمین اور ایگزیکٹو میں سرد جنگ کے باعث کئی انتظامی مسائل درپیش آچکے ہیں۔