سٹی42: پنجاب بھر کے ہزاروں سکول ٹیچرز کے لیے ایک خوشخبری ،ویڈلاک ٹرانسفر کے لیے سیس پورٹل 10 اگست سے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کی نئی پالیسی کے مطابق صرف ویڈلاک ٹرانسفر کا آپشن کھولا جائے گا تاکہ اساتذہ اپنے تبادلوں کی درخواستیں آسانی سے جمع کرا سکیں۔
شوہر سرکاری ملازم نہ ہونے کی صورت میں بھی ویڈلاک ٹرانسفر کا حق حاصل ہوگا۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ریشنلائزیشن کے باعث ویڈلاک ٹرانسفر پر پابندی تھی جو اب ختم ہو رہی ہے۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے پورے سال اساتذہ کو تبادلوں کی سہولت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق تبادلے کروا سکیں۔اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 اگست کے بعد سیس پورٹل پر جا کر اپنی ویڈلاک ٹرانسفر کی درخواست جلد از جلد جمع کرائیں۔