ویب ڈیسک : اداکارہ اور ایستھیٹکس ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی حالیہ وائرل تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ان پر چہرے کی سرجری اور حسن میں اضافہ کرنے والے مختلف پراسیجرز کرانے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
شائستہ لودھی، جو خود بھی ایستھیٹکس کلینک چلاتی ہیں، متعدد بار یہ تسلیم کر چکی ہیں کہ وہ لوگوں کو خوبصورتی سے متعلق سروسز فراہم کرتی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے ہونٹ، گال اور ناک کے گرد واضح تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
جہاں کچھ افراد نے ان پراسیجرز پر تنقید کی، وہیں کئی مداحوں نے شائستہ کی نئی تصاویر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اب پہلے سے زیادہ پُرکشش نظر آ رہی ہیں۔
تاہم شائستہ لودھی کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔