کرپشن کرنے پر 300 سرکاری ملازمین نوکری سے فارغ

کرپشن کرنے پر 300 سرکاری ملازمین نوکری سے فارغ
کیپشن: سرکاری ملازم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پرائم منسٹر پورٹل پر شکایات کے انبار ، مجموعی طور پر ایک ہزار 444 شکایات موصول ہوئیں، سو فیصد حل کر دی گئی، کرپشن اور بدعنوانیوں پر تین سو ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں پرائم منسٹر پورٹل پر شکایات کے انبار, فردوں، انتقالات اور لینڈ ریکارڈ سے متعلق مجموعی طور پر ایک ہزار 444 شکایات کا اندارج کروایا گیا۔ پی ایل آر اے افسروں کی جانب سے پرائم منسٹر پورٹل پر موصول ہونے والی تمام شکایات سو فیصد حل کر دی گئی۔

شکایات میں کرپشن، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل، زراعی رقبے کے ریکارڈ اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق شکایات شامل ہیں۔ شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے کرپشن اور بدعنوانیوں میں ملوث 300 ملازمین کو اب تک نوکری سے برطرف کیا جا چکا ہے۔