(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر شہریوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے قیمت میں استحکام نہ ہونے پر تشویش میں مبتلا ہیں شہریوں کے مطابق قیمتوں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد شہرمیں مرغی کا گوشت181 سے بڑھ کر190 روپے کلو ہو گیا۔زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ123، پرچون ریٹ131 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈے 149 روپے فی درجن ہیں۔