ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی اہلکاروں نےعظمیٰ کاردار کو دھکے کیوں دیے، معاملہ سامنے آگیا

سکیورٹی اہلکاروں نےعظمیٰ کاردار کو دھکے کیوں دیے، معاملہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)شادمان میاواکی جنگل شجرکاری کی تقریب کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور  ایم پی اے عظمی کارداد کے درمیان دھکم پیل ہوئی ، سیکورٹی اہلکاروں نےعظمی کار دار کو دھکے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے،ٹائیگر فورس شجرکاری مہم کی قیادت کرے گی، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شادمان میاواکی جنگل شجرکاری کی تقریب سے خطاب کیا، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔ اس موقع پر ایم پی اے عظمی کارداد بھی موجود تھیں۔

 دوران تقریب  ایم پی اے عظمی کارداد وزیر اعلی عثمان بزدارکے ساتھ میڈیا ٹاک میں کھڑی ہونا چاہتی تھیں سیکورٹی اہلکاروں نے حکام کے آرڈر پر عظمی کاردار کو دور ہٹا دیا،جس کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں اور  ایم پی اے عظمی کارداد کے درمیان دھکم پیل ہوئی،اہلکاروں نے عظمی کار دار کو دھکے دئیے، واقعہ کے دوران وزیر اعلیٰ  نے عظمی کار دار کے ساتھ پیش آنے والے رویے کو مکمل نظر انداز کردیا۔خاتون رکن نےموقف اختیار کیا ہے کہ انہیں وزیراعلی کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا،تاہم وہ سی ایم کی میڈیا ٹاک کےموقع پرتاخیر سے پہنچی جس پر سیکورٹی نےانہیں آگے جانے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ ایم پی اے عظمی کاردار کو وزیر اعظم اور انکی اہلیہ کے متعلق نامناسب ریمارکس پر کچھ روز قبل پی ٹی آئی سے نکالنے کی شفارش کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمی کاردار کے خلاف پارٹی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جاچکا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔ عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ٹائیگرفورس کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے،فورس کوفعال کرنےپرعثمان ڈارکومبارکبادپیش کرتاہوں،وزیراعظم کے پروگرام کوکامیاب بنا ئیں گے۔ پنجاب بھر میں 12لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ لاہور میں 7لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پودے ضروری ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer