ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

مریم نواز 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  چودھری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوازکواحتساب عدالت پیش کردیا گیا۔مریم نوازکوسخت سیکورٹی میں احتساب عدالت لایاگیا۔ احتساب عدالت نے  مریم نواز کا 12 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا ہے،یوسف عباس کا بھی 12 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت پیشی کے دوران شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر،حمزہ شہباز،جنید صفدرنےمریم نواز سے ملاقات کی،یوسف عباس کو بھی احتساب عدالت پیش کردیا گیا ہے،احاطہ عدالت میں ن لیگی کارکنوں نے نعرے لگائے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ  مریم نواز 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں، جس پر انہیں آج یعنی 8 اگست کو نیب نے طلب کر رکھا تھا۔  مریم نواز کو جمعرات کو والد سے ملاقات کے دوران کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer