ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کرگئے

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد : سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی موجودہ عمر 90 سال تھی ۔
سردار ذوالفقار کھوسہ کافی عرصہ سے علیل تھے،جسدِ خاکی ڈی جی خان منتقل کیا جائیگا۔ سردار ذوالفقار کھوسہ کی نماز جنازہ کل ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی

سردار ذوالفقار علی کھوسہ 2018 کے الیکشن کے بعد کسی پارٹی بھی کے ساتھ منسلک نہ رہے

ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی کھوسہ 20 اکتوبر 1935 کو ے بہادر گڑھ ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان لغاری نے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے انتقال کی تصدیق کردی
سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی موجودہ عمر 90 سال ہےسردار ذوالفقار علی کھوسہ نے 1962 سے 1965 تک مغربی پاکستان اسمبلی میں ڈیرہ غازی خان سے رکن اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دیں۔
سردار ذوالفقار علی کھوسہ 1970، 1977، 1985، 1988، 1990، 1993، 1997، 2008 اور 2013 میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوتے رہے۔سردار ذوالفقار علی کھوسہ 12 اگست 1999 سے 12 اکتوبر 1999 تک پنجاب کے 31 ویں گورنر رہے، اس وقت صدر محمد رفیق تارڑ اور وزیر اعظم نواز شریف تھے۔
سردار ذوالفقار علی کھوسہ 18 فروری 1997 سے 11 اگست 1999 تک پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP-201 ڈیرہ غازی خان سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب رہے۔سردار ذوالفقار علی کھوسہ 3 جولائی 2008 سے 12 مارچ 2012 تک حلقہ PP-243 ڈیرہ غازی خان سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔سردار ذوالفقار علی کھوسہ 12 مارچ 2012 سے 12 مارچ 2018 تک سینیٹ آف پاکستان میں پنجاب سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب رہے۔
سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے پی ٹی آئی کی طرف سے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تاہم امجد فاروق خان سے شکست کھا گئے۔
سردار ذوالفقار علی کھوسہ مختلف ادوار میں مسلم لیگ ن، اسلامی جمہوری اتحاد، آزاد حیثیت اور بعد ازاں تحریک انصاف سے بھی وابستہ رہے۔سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے آخری الیکشن تحریک انصاف کی طرف سے 2018 میں لڑا۔سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے تین بیٹے حسام الدین کھوسہ، سیف الدین کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ہیں۔
سردار ذوالفقار علی کھوسہ کا شمار ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب کے بااثر اور سینئر سیاسی رہنماؤں میں کیا جاتا ہے