ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ، امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر عزت افزائی پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو مبارکباد

 کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ، امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 51 واں اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق، کو چیئرمین بلال یاسین اور صوبائی وزیر صہیب احمد بھرت کی اجلاس میں شرکت  کی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال بارے بریفنگ دی ۔کابینہ کمیٹی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔کابینہ کمیٹی نے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر عزت افزائی پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی۔

اس موقع پرصوبائی وزیر و چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اظہارِ خیال کرتے ہوئےکہاکہ اللہ تعالیٰ نے بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کے حوالہ سے پاکستان کو بڑی عزت و تکریم سے نوازا ہے، انہوں نےکہا فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے جوانوں کو بھی قیام امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ وساکھی فیسٹیول 2026 کیلئے بھی سکیورٹی کے فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں،  عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے، 

صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بلال یاسین نےکہا کہ پاکستان کی تاریخ میں فخر کے لمحات ہیں اور عالمی سطح پر مثبت امیج اجاگر ہوا ہے،تمام اداروں نے تسلسل کے ساتھ عید، پی ایس ایل اور ایسٹر پر سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو اسی طرح عزتوں سے نوازے،  قیام امن کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نےکہاکہ پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔

 اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی و متعلقہ حکام نے شرکت کی۔پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔