ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

لاہور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) لاہور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا ہے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 300 فیڈرز کو بیک بند کر کے لوڈشیڈنگ شروع کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق کمپنی کے سسٹم پر طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے،سولر سسٹم کی وجہ سے دن کے اوقات میں لیسکو کی ڈیمانڈ میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے،سولر سسٹم بند ہونے کیساتھ کمپنی کے سسٹم پر طلب بڑھ جاتی ہے۔کمپنی کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔سسٹم پر طلب 2500 جبکہ فراہمی 2000 میگاواٹ ہو رہی ہے

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کر کے سسٹم کو 1980 میگاواٹ پر آپریشنل کیا گیا ہے۔