ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: نادرا دفاتر 2 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نادرا دفاتر 2 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں مقامی تعطیل کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اپنے تمام دفاتر دو روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے شہریوں کی سروسز عارضی طور پر متاثر ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل 2026 کو نادرا کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔ ادارے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان دو دنوں کے دوران میگا سینٹرز بھی سروس فراہم نہیں کریں گے۔

نادرا حکام کے مطابق 24 گھنٹے کام کرنے والے میگا سینٹرز جمعرات صبح 8 بجے سے ہفتہ صبح 8 بجے تک مکمل طور پر بند رہیں گے، جس دوران کسی قسم کی سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

تاہم شہریوں کو کچھ ریلیف دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں نادرا کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، جہاں ضروری کام انجام دیے جا سکیں گے۔

 اس کے علاوہ متبادل کے طور پر پاک شناختی ایپ کے ذریعے بھی مختلف سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں حالیہ سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے تحت تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات کی بندش کے بعد نادرا دفاتر کی بندش کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔