( سٹی42)پاکستان میں ایرانی سفیر نے اسرائیلی اقدامات کو سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں پر بننے والی ایرانی رائے کے باوجود ایرانی وفد پاکستان آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایران میں مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
رضا امیری کا کہنا تھا اسرائیلی اقدمات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد ایران کی جانب سے تجویز کردہ 10 نکاتی ایجنڈے پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
ایرانی سفیر کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس وفد میں کون کون شامل ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ رات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔