سٹی42: پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی سمیت پارلیمانی جماعتوں کو آن بورڈ لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق ق لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی لیگل ریویو سٹیئرنگ کمیٹی، آئی پی پی اور پی ٹی آئی لیگل ریویو سٹیئرنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی کی صدارت وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نے کی، پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد کردہ ایم پی اے احمد بھٹی شریک ہوئے، ق لیگ سے چودھری شافع حسین ،آئی پی پی سے غضنفر عباس چھینہ کی شرکت، پاکستان پیپلز پارٹی کے طرف سے ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی شامل ہوئے۔
وزیر قانون ملک صہیب احمد کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سب کو ایک جگہ اکٹھا کرلیا،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا۔
چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے احسن اقدام کیا،پی ٹی آئی ایم پی اے احمد بھٹی بولے کمیٹی میں اپوزیشن کو شامل کر نے پر حکومت کے شگر گزار ہیں،ملک اور صوبہ کے شہریوں کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں۔