ویب ڈیسک: دنیائے کرکٹ کے کنگ کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، کوہلی نے 7 اپریل کو ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز پورے کیے جس کے بعد وہ یہ اسکور کرنے والےپہلے بھارتی بیٹر بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی کو یہ کارنامہ سرانجام دینے کے لیے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں 17 رنز درکار تھے جسے بناکر کرکٹر نے یہ ریکارڈ بنایا۔
403 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی اپنی 386 ویں اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کرکے کوہلی ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں یہ معرکہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔
کرس گیل نے اپنی 381 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 13 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
اننگز کے اعتبار سے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹرز
کرس گیل (ویسٹ انڈیز) – 381،، ویرات کوہلی (بھارت) – 386،، ایلکس ہیلز (انگلینڈ) – 474،، شعیب ملک (پاکستان) – 487،، کیرون پولارڈ (ویسٹ انڈیز) – 594۔
ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کل 5 بلے بازوں نے 13 ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔