سٹاک مارکیٹ  میں ایک اور تاریخ رقم، 70ہزار کی حد بھی عبور

سٹاک مارکیٹ  میں ایک اور تاریخ رقم، 70ہزار کی حد بھی عبور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسرے کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 524ٍ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 144 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔