اسلام پورہ میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا

Blind Murder, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: اسلام پورہ میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا۔ مقتولہ انیس بی بی کو اسکے سوتیلے بیٹے امیر حمزہ اور داماد عثمان نے قتل کیا۔

پولیس ذرائع  نے انکشاف کیا ہے کہ  قتل میں ملوث دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔   پولیس ذرائع  کے مطابق قتل کیس کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ  مقتولہ کے داماد عثمان کے مقتولہ کی بہو  سے تعلقات تھے۔عثمان اور  اپنی بہو کے تعلقات کا مقتولہ کو علم ہو گیا تھا۔

 ملزم عثمان نے مقتولہ کے سوتیلے بیٹے امیر حمزہ کو پیسوں کا لالچ دے کر قتل کے منصوبے میں شامل کیا۔

ملزموں نے انیس بی بی کو نشہ آور دوا پلا کر بیہوش کیا، پھر ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا، پولیس ذرائع 

ملزمان نے مقتولہ کانیس بی بی کے واش روم میں گر کر زخمی ہو جانے اور ان زخموں کی تاب نہ لا کر مر جانے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ مبینہ  قاتلوں نے 19 فروری کو انیس بی بی کو نشہ آور دوا پلا کر بے ہوش کیا اور پھر ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا تھا۔ 

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ نے قتل کا معمہ حل کر دیا ۔ ان کے سر پر آنے والی چوٹیں واش روم میں گرنے سے نہین آئی تھیں بلکہ ڈنڈوں کی شدید ضربوں سے آئی تھیں۔  مقتولہ کی بہو انیلہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ پولیس اس قتل کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔