پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے

 پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے۔

طارق جمیل پراچہ کا شمار صرف بہترین اداکاروں میں ہی نہیں بلکہ کامیاب پروڈیوسرز میں بھی ہوتا ہے، طارق جمیل نے  اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ 'آنچ' بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔

اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی، ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔

سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔