ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارتی میڈیا نےعمران خان کےاستعفے  کی خبریں چلادیں

 بھارتی میڈیا نےعمران خان کےاستعفے  کی خبریں چلادیں
کیپشن: imran khan resign news
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کےاستعفے سے متعلق خبریں چلانا شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے سکتے ہیں تاہم وفاقی کابینہ کے ایک وزیر نے جیو نیوز سے گفتگو  میں بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی ہے۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونے جارہی ہے،  نماز عشا کے لئے اجلاس ساڑھے 9بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

’امپورٹڈ حکومت نامنظور ‘ امریکی مداخلت کےخلاف عوام نے تاریخی احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ایک طرف عوامی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے تو دوسری جانب عوام نے بھی اس پر سخت ردعمل دے دیا ہے، اس وقت ٹوئٹر پر ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer