(ویب ڈیسک)سینیئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان چاہتے ہیں آنے والی حکومت نیب کیسز نہ بنانےکی گارنٹی دے، ووٹنگ اسی صورت ہوگی جب کیسز نہ بنانےکی گارنٹی دی جائے۔
ذرائع کا کا کہنا ہے کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں، اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ہم سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی، اسپیکر نے یقین دہانی کروائی تھی کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائیں گے۔اسپیکر پر چند وزراء کا دباؤ ہے کہ ووٹنگ نہ کروائیں، وزراء کوحکم دیا گیا ہے کہ اپوزیشن سے گارنٹی لینی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے بتایا عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں، اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ہم سمجھوتے کے لیے تیار نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کروا یا جائے۔
علاوہ ازیں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ گزشتہ روز حکومتی وزراء نےاپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، وزراء نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بجائے چھوٹی جماعت سے ہو تو اعتراض نہیں۔