(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے اپوزیشن مخالف پلے کارڈز پر اختلاف،پلے کارڈز سے متعلق خبر چلنے پر پی ٹی آئی رکن عاصمہ قدیر پریس لاؤنج آگئیں۔
تفصیلات کےمطابق عاصمہ قدیر وضاحت کے لیے پریس لاؤنج آئیں ، عاصمہ قدیر کا کہناتھا کہ کس نے کہا ہے کہ صرف میں نے امریکہ کے بارے میں پلے کارڈ لکھا۔
ہم سب مل کر پلے کارڈز بنا رہے تھے میں کوئی اکیلی نہیں ہوں ،ہم کبھی امریکہ مخالف نہیں رہے، ہمارے ہمیشہ امریکہ سے اچھے تعلقات رہے،ہم کسی سے کچھ نہیں کرنا چاہتے، ہم نے تو امریکہ کی جنگ لڑی ہے، امریکہ تو ہمیشہ دوست رہا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ تو پھر امریکہ آپ کی حکومت کیوں گرانا چاہتا ہے؟ پی ٹی رکن عاصمہ قدیر نے جواب دیا کہ یہ سوچنے کی بات ہے کہ امریکہ کیوں ایسا کررہا ہے۔