عثمان خان: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سٹی فورٹی ٹو سامنے لے آیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تفصیلی معاہدہ طےپاگئے، اسپیکر اور اپوزیشن کے درمیان اجلاس چلانے پر اتفاق ہوگیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا، اپوزیشن اور حکومت کی قیادت تقریریں کریں گی،حکومتی ممبران تفصیلی اور اپوزیشن مختصر تقریر کرے گی۔ اجلاس میں افطاری کا وقفہ ہوگا، افطاری کے بعد 8 بجے عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ اسپیکر نےبھی 8 بجے عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کی یقین دہانی کرادی۔