ویب ڈیسک:عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 2 سال تک محدود حج کے بعد اس سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھانےکا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج 65 سال سے کم عمر عازمین کے لیے ہوگا اور دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج ادا کرسکیں گے۔
غیر ملکی عازمین کو روانگی سے72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔
BREAKING NEWS | Hajj 2022/1443 Policy Announced
— Haramain Sharifain (@hsharifain) April 9, 2022
- 1 million Hujjaj will attend Hajj from inside and outside the Kingdom
- Maximum age limit 65 years
- Vaccination against COVID-19 Mandatory
- Negative PCR test 72 hours before Arriving in the Kingdom
واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔