بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون لگژری گھر کی مالکن بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون لگژری گھر کی مالکن بن گئیں
کیپشن: sunny leone
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ بولڈ اداکارہ سنی لیون سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور بیشتر اوقات اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں،بھارتی اداکارہ نے اس بارے بتایا کہ انہوں اپنا ذاتی گھر خریدلیا ہے۔ 

تفصیل کے مطابق بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیون انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور وہ کہاں اور کیا کررہی اس بارے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی نظر آتی ہیں،بالی ووڈ میں متعدد فلموں میں کام کیا،کئی برسوں بعد اداکارہ نے اپنی خواہس کے بارے بتایا کہ وہ پوری ہوگئی،بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے ممبئی میں 16 کروڑ روپے مالیت کا گھر خرید لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 40 سالہ اداکارہ نے اپنے اصلی نام کرن جیت کور ووہرا سے یہ پراپرٹی خریدی۔کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کے نئے لگژری اپارٹمنٹ میں تین پارکنگ ایریا ہیں جبکہ کارپیٹ ایریا 3 ہزار 967 مربع فٹ ہے۔، اس اپارٹمنٹ کا نمبر 5BHK ہے،سنی لیون نے اپنے لیے یہ اپارٹمنٹ 28 مارچ 2021 کو 16 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے ،اس اپارٹمنٹ کیلئے سنی لیون نے 48 لاکھ روپے اسٹامپ رقم ادا کی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer