میرا کو ڈاکٹرز نےپاگل قرار دیدیا، امریکی مینٹل ہسپتال داخل

میرا کو ڈاکٹرز نےپاگل قرار دیدیا، امریکی مینٹل ہسپتال داخل
کیپشن: Meera
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)میراانگلش بولنے کے چکرمیں امریکامیں پھنس گئیں,ڈاکٹرکے پاس چیک اپ کے لئے گئیں توالٹی سیدھی انگلش بولنے پر ڈاکٹرنے انہیں پاگل قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکنڈل  کوئین میرا  نئی مصیبت  میں پھنس  گئیں،  امریکہ میں مقیم  ڈاکٹرز نے ادکارہ    کوپاگل قرار دےدیا،  اداکارہ میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔میرا کا پاکستانی نژاد امریکہ شہری  سے  لین دین کے معاملے پر تنازع  چل رہا تھا۔اسی پاکستانی نژاد امریکہ  شہری  نے میرا کو مینٹل  ہسپتال میں داخل کرادیا۔اداکارہ میرا  کو امریکن نیشنلیٹی کے لئے کچھ عرصہ بعد امریکہ جانا ہوتا ہے۔

اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان میری بیٹی کی واپسی کے لئے اقدامات  کریں، وزیر اعظم عمران خان  وزیر داخلہ شیخ رشید  انصاف فراہم کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer