اورنج ٹرین آزمائشی سروس کیلئے 2کروڑ کے بجلی بل جاری

اورنج ٹرین آزمائشی سروس کیلئے 2کروڑ کے بجلی بل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آزمائشی سروس کے دوران استعمال ہونے والی بجلی کی بنیاد پر دو کروڑ روپے کے بل جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو گزشتہ ماہ کا بل جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اورنج لائن انتظامیہ کو دو کروڑ روپے کا بل ارسال کیا ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین میں آزمائشی سروس کے دوران بجلی استعمال ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹھیکیدار اب تک آٹھ کروڑ روپے کے بل ادا کر چکے ہیں۔ کمپنی کی باغبانپورہ اور اقبال ٹاون ڈوژن کی جانب سے بل جاری کیے گئے۔ اقبال ٹاؤن میں ساڑھے چار لاکھ جبکہ باغبانپورہ ڈویژن میں چار لاکھ یونٹس استعمال ہوئے۔

خیال رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سالانہ 14 کروڑ 30 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کرے گی جس کے لیے پنجاب حکومت نے منظوری بھی دے رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار 666 یونٹ بجلی کی کھپت ہوگی اور یومیہ 3 لاکھ 97 ہزار 222 کلو واٹ آور بجلی استعمال کرنے والی میٹرو ٹرین کو فی یونٹ بجلی 22 روپے کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں بجلی کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ لیسکو نے افتتاحی تقریب اور آزمائشی سروس سے قبل بجلی کے میٹر نصب کیے تھے، دونوں تقاریب ہونے کے بعد لیسکو کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے 23 مارچ کو اورنج لائن چلانے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر رکھا تھا۔ بلاشبہ یہ پہلا اعلان نہیں تھا لہٰذا اس سے قبل کیے گئے اعلانوں کی طور مذکورہ بالا اعلان بھی حقیقت کا جامہ زیب تن نہ کر سکا۔

Shazia Bashir

Content Writer