پرائیویٹ سکولوں کو فیسیں کم کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

پرائیویٹ سکولوں کو فیسیں کم کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ بعض نجی سکولوں نے چھٹیوں کی فیس میں 20 فیصد فیس کمی کی ہے، انکی قدر کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا 20 فیصد فیسوں میں کمی کرنے کے حوالے سےٹوئیٹ، مراد راس کا کہنا ہے کہ جن نجی سکولوں نے 20 فیصد فیس کم کی انکی قدرکرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیکن ہاوس سکول کو بروقت فیس کم کرنے پر سراہاتے ہیں،بیکن ہاوس پرائیوٹ سیکٹر میں ایک بڑا ادارہ ہے، مراد راس نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر دیگرسکولوں نے نئے فیس واچرز جاری نہ کیے تو کارروائی کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے فیسیں کم کرنے کا فیصلہ کیا تها۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے ٹوئیٹ کیا  کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا ،اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

جبکہ وزیر تعلیم مراد راس نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایسی ہی خوشخبری دی تهی،ان کا کہنا تها کہ تمام نجی تعلیمی ادارے اپنی ماہانہ فیس کا 20فیصد کم وصول کریں گے۔