ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کےتحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کےتحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت بچوں کو تعلیم، ہنر اور باوقار مستقبل کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اس سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور امریکہ میں بھی فعال 'نیشنل یوتھ آرگنائزیشن آف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

منعقدہ تقریب میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد اور چیئرمین نیشنل یوتھ آرگنائزیشن آف پاکستان بلال زبیری نے دستاویزات پر دستخط کیے۔

 سارہ احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے میں زیرِ نگہداشت اور نو عمر بچوں کو مختلف شعبوں میں ووکیشنل ٹریننگ فراہم کی جائے گی،اوورسیز کمیونٹی سے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن آف امریکہ کے چیئرپرسن شاہد خان جیسے لوگ بھی ایسے مثبت انیشیٹیو پر کام کر رہے ہیں۔

 نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین بلال زبیری کا کہنا تھا کہ  ان بچوں کو ہم تنہا نہیں چھوڑ سکتے ان کو سکلز سکھائی جائیں گی۔

 تقریب میں موجود آرگنائزیشن کے یو ایس اے چیپٹر کے چیئرپرسن اور ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان راجہ خرم شہزاد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جدید سکلز سکھانے کے حوالے سے یہ تقریب ایک بہترین اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

 تقریب کے اختتام پر اس مشترکہ کاوش کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔