ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی میں مبینہ دہرا معیار سامنے آگیا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی میں مبینہ دہرا معیار سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں میں مبینہ دہرا معیار سامنے آگیا.

پولیس ذرائع کے مطابق اوور اسپیڈنگ اور جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر عام شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کی گاڑی پر اوور اسپیڈنگ، جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں سمیت متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں، تاہم سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود اس پر صرف 3600 روپے جرمانہ کیا گیا۔

رنگ روڈ پولیس کے مطابق خلاف ورزیوں پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے صرف چالان کیا گیا، جبکہ یوٹیوبر کے ساتھ اس کا دوست سید حیدر بھی موجود تھا۔