ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپین میں خاتون بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے ہلاک

سپین میں خاتون بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپین میں 64 سالہ خاتون بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے ہلاک ہوگئی ۔

 سپین کے گاؤں اینا کے میئر کے مطابق تہوار کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیل کا سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔

   میئر نے بتایا کہ خاتون لاس کیواس نامی علاقے میں موجود تھی، راستے کے ایک مقام پر   رکاوٹ کے پاس کھڑی ہوئی پھر انہوں نے بھاگنا شروع کردیا اسی دوران  بیل نے ان پر حملہ کردیا۔ 

 خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور طبی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور خاتون کو ضروری طبی امداد دی گئی۔

 خاتون کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران وہ دم توڑ گئی۔