ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 شہریوں کو ہلاک کرنیوالی شیرنی ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 شہریوں کو ہلاک کرنیوالی شیرنی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں حملہ کرکے 4 لوگوں کو  ہلاک کرنے والی شیرنی مرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع امراوتی اور وردھا میں ایک شیرنی نے خوف وہراس پھیلا رکھا تھا جس نے نہ صرف مویشیوں پر حملہ کیا بلکہ 4 افراد پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد کی ہلاکت پر محکمہ جنگلات کی جانب سے شیرنی کو پکڑنے کی کوشش کی گئی اور قصبے سے شیرنی کو بے ہوش کرنے کے بعد پکڑا لیاتھا۔ 

حکام نے مزید بتایا کہ بے ہوش کرنے کے بعد شیرنی کو ناگپور میں واقع وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران اس کی موت واقع ہوگئی، ٹیم نے شیرنی  کو ہوش میں لانے کی بہت کوششیں کی لیکن وہ ناکام رہے۔

حکام کے مطابق شیرنی کے پوسٹ مارٹم  مکمل ہونے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

Ansa Awais

Content Writer