ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

300 چھوٹے پارک جدید کمیونٹی پارکس میں تبدیل ہونگے،پی ایچ اے نے ڈیزائن تیار کرلئے

 300 چھوٹے پارک جدید کمیونٹی پارکس میں تبدیل ہونگے،پی ایچ اے نے ڈیزائن تیار کرلئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے شہر کے 300 چھوٹے پارکوں کو جدید کمیونٹی پارکس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے پارکوں کی تزئین و آرائش کے لیے ڈیزائن تیار کرلیے ہیں، جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے پارکوں کی بحالی کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت پارکوں میں بینچز نصب کرنے کے ساتھ چاروں اطراف فینسنگ کی جائے گی۔ واکنگ ٹریکس، جدید لائٹنگ، پلے ایریاز اور جھولے بھی نصب کیے جائیں گے۔

پارکوں میں پھول، پودے اور گھاس لگانے کے ساتھ گرین ایریاز کی باقاعدہ مینٹیننس بھی کی جائے گی، جبکہ شہریوں کو کمیونٹی پارکس میں دستیاب جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پی ایچ اے کے ایم ڈی احمد عثمان جاوید حکومت پنجاب کو پارکوں کے تیار کردہ ڈیزائن اور منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے یہ چھوٹے پارک عرصہ دراز سے نظر انداز تھے اور ان کی بحالی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی تھی۔ اب انہیں جدید سہولیات سے آراستہ کرکے شہریوں کے لیے بہتر تفریحی مقامات بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔