ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جمعرات کو اجلاس طلب

بسنت انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جمعرات کو اجلاس طلب
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:پتنگ مینوفیکچررز کے بعد کائٹ ٹریڈرز اور ریٹیلرز کے لائسنس کے اجراء سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے سینئر وزیر نے جمعرات کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ستھرا پنجاب، والڈ سٹی، ٹریفک پولیس، لیسکو، ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں لائسنس کے اجراء، دیگر اضلاع سے پتنگ اور ڈور کی ترسیل، بلڈنگ سیفٹی اور دیگر انتظامی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ محفوظ بسنت کے کامیاب تجربے کی روشنی میں آئندہ انتظامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں سیفٹی راڈز، فری ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کا ابتدائی پلان بھی پیش کیا جائے گا۔

کائٹ ٹریڈرز، ریٹیلرز اور متعلقہ ایسوسی ایشنز کے لائسنس کے اجراء کی تاریخ بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 کے تحت پتنگ بازی اور انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ ڈور اور پتنگ کے طے شدہ سائز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔