شہباز علی: سینئر سپورٹس جرنلسٹ محمد یعقوب کے صاحبزادے محمد ایوب انتقال کرگئے۔
محمد ایوب سپورٹس بورڈ پنجاب میں سوئمنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ مرحوم گزشتہ چند روز سے جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ انتقال کرگئے۔
محمد ایوب کے انتقال پر سپورٹس حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔