ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ   گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ   گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر حکومت سے نالاضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوامی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ اور سفری اخراجات بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔

 واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔