عابد چودھری:کاہنہ سےچندروزقبل انسانی ڈھانچہ ملنےکا واقعہ،شناخت سامنے آگئی، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ خاتون کا نکلا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مارگیٹ نامی خاتون کواسکے2بیٹوں نے گلادباکرقتل کرکےلاش پھینکی، لاش سےکچھ فاصلےپرپولیس کوزمین میں دھنسا ہواایک شاپنگ بیگ ملا۔
شاپنگ بیگ میں سے کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے، انویسٹی گیشن گیشن ٹیم نے بجلی کے بلوں سے ایس ڈی او سے رابطہ کیا۔
پولیس ٹیم مطلوبہ گھر تک پہنچی،مارگیٹ نامی خاتون کے لاپتہ ہونے کا علم ہوا، پولیس ٹیم نےخاتون کےدو بیٹوں شفیق جیمس اورنبیل جیمس سےپوچھ گچھ کی۔
دوران تحقیقات دونوں بیٹوں نےوالدہ کوپیسےنہ دینےپرقتل کرنےکااعتراف کیا، ملزمان نےوالدہ کی لاش رکشےمیں ڈال کر فصلوں کے قریب پھینکی۔
مقتولہ لوگوں کےگھروں میں کام کاج کرتی تھی،50 ہزارروپےجمع کررکھےتھے، ملزمان آئس کےنشےکےعادی تھے،والدہ سےنشے کیلئےپیسےمانگےتھے، والدہ نے پیسے دینے سے انکار کیا،طیش میں آکر دونوں بیٹوں نے والدہ کو قتل کیا۔