ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں وزیراعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں وزیراعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

60 کروڑ روپے کی لاگت سے وزیر اعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا قیام عمل میں لایا جائے گا،وزیر اعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت صوبے کے تمام محکموں کا انضمام کیا جائے گا،ایمرجنسی رسپانس فورس اور سکیورٹی آپریشنز کے ساتھ وزیر اعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم جڑا ہوگا،سسٹم کو جدید سافٹ ویئرز اور ہائی پرفارمنس ڈیجیٹل فائلنگ سسٹم سے لیس کیا جائے گا۔

پولیس سمیت دیگر فیلڈ فورس، سیف سٹی ، دیگر اداروں کے ڈیٹا کو سسٹم میں ضم کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سسٹم بھی شامل ہوگا،وزیر اعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے لیے جدید ڈرون اور یو اے وی سسٹمز بھی خریدنے کی تجویز دی گئی،وزیر اعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے لیے روبسٹ آئی ٹی اور فائبر انفراسٹرکچر پر بڑی سرمایہ کاری کی جائیگی۔