ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعجاز چوہدری کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ، فیصلہ محفوظ

 اعجاز چوہدری کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ، فیصلہ محفوظ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت  ، عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماء اعجاز چوہدری کی درخواست پرسماعت کی،وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان اور نصر احمد مرزا پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نااہلی کا معاملہ سپریم کورٹ یوسف رضا گیلانی کیس میں طے کرچکی ہے۔ سزا ہونے پر نااہلی فوری عمل میں آتی ہے، اس لیے عدالت میں دائر درخواست ناقابلِ سماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہوچکا ہے اور انتخابی عمل سے ایک روز قبل عدالت سے رجوع کرنا بلاجواز ہے۔اعجاز چوہدری کے وکیل رانا مدثر عمر نے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں دس سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ازخود نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ریفرنس بھیجےبغیر نااہلی نہیں کی جاسکتی۔
 

Ansa Awais

Content Writer