ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج پیر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 12 دسمبر 2024 کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔