سبزی فروشو ں کی من ما نیاں جا ری،قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

 سبزی فروشو ں کی من ما نیاں جا ری،قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حا فظ دلاور:سبزی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں فروخت ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں فرق برقرارہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 82 روپے فی کلو بازار میں 100 کلو میں فروخت, ٹماٹر درجہ اول سرکاری قیمت 100 روپے منڈی میں 125 روپے کلو میں فروخت, لہسن دیسی سرکاری نرخ 250  بازار میں 330, ادرک سرکاری ریٹ 900 روپے فی کلو لیکن بازار میں 980 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

سبز مرچ اول ریٹ لسٹ کیمطابق 120 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 130, آلو 74 بازار میں 85, لیموں دیسی سرکاری قیمت 195 روپے کلو بازار میں 210, بھنڈی  120 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 135 روپے, بینگن سرکاری ریٹ 80 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 90 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔

اس کے علا وہ  بند گوبھی 130 جبکہ مارکیٹ میں 140, شملہ مرچ سرکاری ریٹ 190مارکیٹ میں 210 روپے, کریلے سرکاری ریٹ کے مطابق 150 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 165 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں سبزی فروش سبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کروانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔