روڈا کا ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے شجرکاری مہم کا آغاز

روڈا کا ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے شجرکاری مہم کا آغاز
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسا م سلطا ن :روڈا کا ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے شجرکاری مہم کا آغاز ،انڈسٹریز کے اندر گرین کور کے لئے جگہ مختص کر کے مختلف اقسام کے درخت لگائے جا رہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق رورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ماحول دوست منصوبہ، روڈا کا انڈسٹریل زون میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے شجرکاری مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا، انڈسٹریز کے اندر گرین کور کے لئے جگہ مختص کر کے مختلف اقسام کے درخت لگائے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نادیہ طاہر نے بتایا کہ انڈسٹریز کے بعد ڈرین کے اطراف پر بھی شجرکاری کی جائے گی، شجرکاری اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے سے ہی بین الاقوامی معیار پر انڈسٹریز کو چلایا جا سکے گا، روڈا کی جانب سے انڈسٹریل زون میں 2 کلومیٹر سیوریج لائن مکمل اور  بولیوارڈ پر روڈ بچائی جا رہی ہے۔