ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں  

ملکہ برطانیہ،انتقال،برمنگھم پیلس،سٹی42
کیپشن: Queen Elizabeth,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں،برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل  بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس  ریلوے سٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر  ریلوے اسٹیشن سے  تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز  بعد  ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور  ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔

 واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے 1952 میں شاہی تخت سنبھالا تھا،وہ شاہی خاندان میں طویل ترین حکمرانی کا اعزاز رکھتی تھیں۔انہوں نے 70 سال تک تخت سنبھالا، ملکہ برطانیہ الزبتھ کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہت سنبھالیں گے۔