(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے بعد بھارت نے بھی افغانستان کو شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور بیٹنگ کی دعوت بھارت کو دی ۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 212رنز بنائے ویرات کوہلی نےشاندار بلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 122رنز کی اننگز کھیلی ،کے ایل راہول نے 62رنز بنائے جبکہ رشب پنٹ 20رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 111رنز تک محدود رہی ۔ افغانستان کے ابراہیم زدران 64رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ مجیب الرحمان نے 18اور راشد خان 15رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔
بھارت کی طرف سے بھونیشور کمار نے 4اوورز میں صرف 4رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل کی دوڑ کی باہر ہوچکی ہیں ایشیا کپ کے فائنل کیلئے سری لنکا اور پاکستان ٹکٹ کٹوا چکے ہیں۔